مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

Published On 25 March,2023 11:18 am

سان فرانسسکو : (ویب ڈیسک ) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ پر مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریسلا چان نے گزشتہ روز اس حوالے سے لوگوں کو اطلاع دی ۔


مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی تصویر بھی شئیر کی ، تصویر کے عنوان میں انہوں نے بچی کا نام بتاتے ہوئے اسے رحمت قرار دیا۔

اس سے قبل ستمبر میں جوڑے نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خبر انسٹاگرام پربھی شیئر کی تھی ۔

یاد رہے کہ مارک زکر برگ اور ڈاکٹر پریسلا چان کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، ان کی دیگر بیٹیوں کی عمر 5 اور 7 سال ہے۔
 

Advertisement