رمضان المبارک میں ایک سے زائد بار عمرہ ادا کرنے پر پابندی

Published On 25 March,2023 03:48 pm

ریاض : (ویب ڈیسک ) رمضان المبارک میں ایک سے زائد مرتبہ عمرہ ادا کر نے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ہر شخص کو عمرہ ادا کرنے کا موقع مل سکے اس لیے ایک سے زائد عمرے ادا کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے ، رمضان میں ایک مرتبہ عمرے کی پابندی سے دوسروں کو اطمینان اور آسانی کے ساتھ عمرے کا موقع مل سکے گا۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کے خواہش مند زائرین ’نسک ایپ‘ کے ذریعے پرمٹ حاصل کریں اور وقت کی پابندی کریں۔

یہ بھی پڑھیں :رمضان المبارک: عمرہ زائرین میں زم زم کی تقسیم کا منصوبہ تیار

سسٹم میں عمرے کی مقررہ تاریخ اور وقت میں ترمیم کی گنجائش موجود نہیں ہے، جو لوگ نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ جاری کرائیں گے اگر وہ اس میں ترمیم چاہتے ہوں تو انہیں پرمٹ منسوخ کروانا ہوگا۔
 

Advertisement