جیکسن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست مسی سپی میں آنے والے طوفان نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
ریاست میں 135 میل فی گھنٹہ کی رفتا ر سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے، متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب چکے ہیں، زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں رولنگ فورک، سلور سٹی اور ونونا شامل ہیں۔
منہ زور طوفان کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، اس کام کیلئے انتظامیہ نے اضافی ایمبولینسز کا انتظام بھی کیا ہے۔