جنید عالم ساؤتھ ایشین جوڈو فیڈریشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

Published On 26 April,2023 07:25 pm

کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) جنید عالم ساؤتھ ایشین جوڈو فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے۔

ساؤتھ ایشین جوڈو زون کے انتخابات کویت میں ہوئے، انتخابات میں آئندہ 4 سال کیلئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا، انتخابات میں پاکستان کے جنید عالم کو بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا، جنید عالم پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر بھی ہیں۔

کرنل (ر) جنیدعالم پاکستان آرمی کے شعبہ سپورٹس کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں، ساؤتھ ایشین زون کے اجلاس کے بعد جوڈو یونین آف ایشیا کے بھی انتخابات ہوئے جس میں کرنل جنید عالم جوڈو یونین آف ایشیا کے نائب صدر منتخب ہوگئے۔

کرنل(ر) جنید عالم کا کہنا ہے کہ ایشیا کے سطح پر صدر اور نائب صدر منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے۔