استانا: (ویب ڈیسک) قازقستان میں ہونے والے شطرنج کے عالمی مقابلے میں چینی شہری ڈنگ لیرن نے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو مات دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی نژاد ایان نیپومنیاچی کے خلاف ایک کانٹے دار میچ کے بعد ڈینگ لیرن نے 17ویں عالمی شطرنج چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
— International Chess Federation (@FIDE_chess) April 30, 2023
30 سالہ ڈینگ نے تیز رفتار شطرنج کا پلے آف 1.5 پوائنٹس کے مقابلے میں 2.5 پوائنٹس سے جیتا۔ مقابلے کے آخری مراحل میں گیم کے فارمیٹ کو مختصر کیا گیا تھا جس میں نیپومنیاچی سے کچھ غلطیاں سرزد ہوگئیں جس کا ڈینگ لیرن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی۔
— International Chess Federation (@FIDE_chess) April 30, 2023
ڈینگ لیرن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جس لمحے ایان نے ہارا، وہ ایک انتہائی جذباتی لمحہ تھا اور اس وقت میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پارہا تھا۔
واضح رہے کہ ڈینگ کی فتح کے ساتھ ہی چین نے مرد اور خواتین کے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیے ہیں، شطرنج کے عالمی مقابلوں کی موجودہ خاتون چیمپئن جووینجن ہیں جو ڈینگ لیرن کی ہی ہم وطن ہیں۔