ماسکو: (دنیا نیوز) تجارت کے میدان میں چین اور روس نے امریکی ڈالر کو آؤٹ کر دیا، دونوں عالمی طاقتوں نے ڈالر کو خیر باد کہتے ہوئے 70 فیصد باہمی تجارت کو مقامی کرنسی پر منتقل کر دیا ہے۔
روسی وزیر خزانہ انتون سلوانوف نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چین کے ساتھ باہمی تجارت کو یوآن اور روبل پر منتقل کر دیا گیا ہے جس کا حجم 70 فیصد ہے۔
سلوانوف نے کہا کہ تجارتی تصفیے کیلئے یوآن اور روبل کا استعمال روس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور یہ دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند اور قابل اعتماد ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خطے کے دیگر ممالک نے بھی مقامی کرنسی میں تجارت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔