کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہم روس کے خلاف جوابی حملے کی تیاری کررہے ہیں۔
عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے حملے کو پسپا کرنے کی صلاحیت پر اعتماد ہے، یوکرین کی موجودہ زمینی صورتحال ایک چیلنج ہے تاہم ہمارا ملک لڑائی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل اپنی فوج کو مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں، موجودہ صورتحال کو اچھا نہیں کہہ سکتے تاہم ایک سال پہلے کے مقابلے میں ہم کہیں بہتر ہیں، یوکرین کے لوگ اپنے مقبوضہ علاقوں کو واگزار کروانے اور ملک کی ترقی کیلئے پر عزم ہیں۔