لندن : (ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی ارلنگ ہالینڈ نے نئی تاریخ رقم کردی۔
بیلجیئم کے 22 سالہ اسٹرائیکر نے سیزن کے 33 ویں میچ میں 35 گول کرکے ریکارڈ اپنے نام کرلیا ، ارلنگ ہالینڈ نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ توڑا ہے ۔
In a league of his own @ErlingHaaland rewrites the history books again! pic.twitter.com/n1xVLBvoXH
— Premier League (@premierleague) May 3, 2023
اس سے پہلے ایلن شیئرر اور اینڈریو کول نے 42 میچز کے سیزن میں 34،34 گول اسکور کیے تھے۔
اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم باآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔
مانچسٹرسٹی کی طرف سے ناتھن آکےنے 50 ویں ،ایرلنگ ہالینڈ نے 70 ویں اورفل فوڈن85 ویں منٹ میں ایک ایک گول سکور کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ، اس فتح کے بعد مانچسٹر سٹی نے دوبارہ آرسنل سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔