پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے سپورٹس کیلنڈر کا اعلان کردیا

Published On 10 May,2023 01:54 am

اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے آئندہ برس 24-2023 میں منعقد ہونے والے نیشنل اینڈ انٹرنیشنل ایونٹس کے لئے سپورٹس کیلنڈر کا اعلان کردیا ۔

فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایا کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں 22 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ، 19 سے 26 اگست تک، سنگاپور میں، سٹورم لکی لارسن ماسٹر باؤلنگ ٹورنامنٹ، یکم سے 10 ستمبر تک ہیلسنگبرگ، سویڈن میں کھیلی جائےگی۔

اعجاز الرحمان نے بتایا کہ آئی بی ایف ورلڈ باؤلنگ چیمپئن شپ ، 3 سے 18 اکتوبر تک کویت میں جبکہ 6 ویں انڈور اور مارشل آرٹس گیمز، 17 سے 26 نومبر تک بنکاک، تھائی لینڈ میں کھیلی جائےگی اور ان تمام انٹرنیشنل ایونٹس میں قومی ٹیم کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایونٹس میں آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ، 9 سے 14 اگست تک 2023 لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی، 8 ویں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ25 سے 30 اکتوبر 2023 تک ایرینا باؤلنگ کلب، کراچی میں کھیلی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 25 سے 31 دسمبر 2023 تک رائل روڈیل باؤلنگ کلب، کراچی میں اور 16ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ، 25 سے 30 مارچ 2024 تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی کھیلی جائے گی۔