اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں انڈر 21 کے مقابلوں میں پاکستان کے احسن رمضان کا مقابلہ ملائشیا کے جریمی چاٹ سے(کل) منگل کو تہران ، ایران میں ہوگا۔
چیمپئن شپ کے دو میچز میں پاکستان کے احسن رمضان نے ایران کے ارشیا تہرانی کو 0-3 سے اور افغانستان کے محمد صادق کو 0-3 سے ہراچکے ہیں۔
چیمپئن شپ ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور ایونٹ میں دو قومی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے حارث طاہر اور احسن رمضان شامل ہورہے ہیں جبکہ نوید کپاڈیہ ٹیم کے ہمراہ بطور آفیشل ریفری ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔