رونالڈو کے بعد پرتگالی فٹبالر ونگر جوٹا بھی سعودی کلب الاتحاد میں شامل

Published On 04 July,2023 09:50 pm

الریاض : (ویب ڈیسک) پرتگالی ونگر فلپ جوٹا نے سعودی عرب کے الاتحاد کلب میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

سعودی کلب الاتحاد نے اعلان کیا کہ مملکت دنیا کے بہترین فٹ بال کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے، 24 سالہ جوٹا، بالن ڈی آر کے فاتح کریم بینزیمہ اور چیلسی کے سابق مڈفیلڈر این گولو کانتی کے ساتھ اس کلب کا حصہ ہوں گے۔

الاتحاد نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے جوٹا کو سکاٹش کلب سیلٹک سے تین سال کے معاہدے پر سائن کیا ہے، اس سے قبل "کھلاڑی نے دبئی کے ایک خصوصی طبی مرکز میں کامیابی کے ساتھ طبی معائنہ مکمل کیا۔"

یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے گذشتہ جنوری میں النصر شامل کے بعد سے سعودی پرو لیگ یورپ میں مقیم کھلاڑیوں کے لیے ایک پرکشش مقام بن گئی ہے۔