لندن : ( ویب ڈیسک ) انگلش فٹبال کلب ریئل میڈرڈ نے فینرباہسے سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ ترک کھلاڑی ارڈا گلر سے معاہدے کا اعلان کر دیا۔
گلر نے گزشتہ سیزن میں چار گول کیے اور چار اسسٹ فراہم کیے جبکہ ترکیہ کپ کے فائنل میں مین آف دی میچ قرار پائے تھے، گزشتہ ماہ وہ ترکی کے لیے گول کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی بنے۔
ریئل میڈرڈ کی جانب سے ارڈا گلر کے ساتھ 6 سال کا معاہدہ کیا گیا ہے، معاہدے میں شامل فیس کا انکشاف نہیں کیا گیا لیکن بتایا گیا ہے کہ یہ تقریباً 20 ملین یورو ہے۔
ترک فٹبالر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ فینرباہسے کو الوداع کہنا مشکل ہے لیکن مجھے یہ فیصلہ اس لیے کرنا پڑا کہ تاکہ میں ثابت کرسکوں کہ ترک نوجوان جو چاہیں حاصل کر سکتے ہیں۔
Hayatımın en güzel günlerini yaşadığım Fenerbahçe’ye veda zamanı.. Hayalini kurduğum çubukluyu ilk kez giydiğim anı, 10 numaralı formanın gururunu, muhteşem Fenerbahçe taraftarını ve ayak bastığım her yerde karşılaştığım muhteşem desteği hiçbir zaman unutmayacağım.
— Arda Güler (@10ardaguler) July 6, 2023
Veda etmek… pic.twitter.com/MxUohpKmUa