ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ: حمزہ الیاس نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی

Published On 13 July,2023 09:35 am

ریاض : (ویب ڈیسک ) ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ الیاس نے دوسرا میچ بھی جیت لیا ہے۔

17 سالہ حمزہ الیاس نے بھارت کے 12 سال کے آراوو سنچیتی کو 1-3 سے شکست دیکر فتح حاصل کی۔

حمزہ نے اس سے قبل عراق کے عمر الفہدل کو شکست دی تھی، مسلسل دو میچز جیت کر حمزہ کی اگلے راؤنڈ تک رسائی یقینی بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :انڈر 21 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی کیوئسٹ حمزہ الیاس کا فاتحانہ آغاز

حمزہ الیاس اپنا آخری میچ جرمنی کے فیبیان ہیکن کے خلاف کھیلیں گے جبکہ پاکستان کے احسن رمضان گروپ کے تینوں میچز آج کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ انڈر 21 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے 2 کیوسٹ شرکت کر رہے ہیں۔