پاکستان کے دوسرے گلاس سکواش کورٹ کا افتتاح کر دیا گیا

Published On 21 July,2023 11:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کے دوسرے گلاس سکواش کورٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

پاکستان نیوی کے تحت روشن خان جہانگیر خان پاکستان نیوی سکواش کمپلیکس میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان اور دیگر نے شرکت کی، سندھ میں اپنی طرز کا پہلا جدید سکواش کورٹ ہے۔