ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ: عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا

Published On 26 July,2023 10:01 pm

لاس ویگاس: (ویب ڈیسک) پاکستانی کھلاڑی عنایت اللہ نے ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ میں سابق ورلڈ چیمپئن کینیڈا کے جوئیل ویپنک کو شکست دیکر لیٹ برڈ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

امریکا میں ہونے والی ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ میں لیٹ برڈ ٹورنامنٹ عالمی چیمپئن شپ کے آخری روز کھیلا گیا جس میں پاکستانی کھلاڑی عنایت اللہ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والے واحد کھلاڑی تھے۔

ٹورنامنٹ میں نائیجیریا کے ایڈ تومیوا نے دوسری اور انگلینڈ کی سنبل صدیقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے اس سے قبل ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے حماد ہادی نے ڈائمنڈ کیٹیگری جیتی، جس میں انہوں نے پہلی پوزیش حاصل کرتے ہوئے 24 میں سے 21 گیمز جیتے۔