واشنگٹن: (ویب ڈیسک) فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 میں ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد امریکی ہیڈ کوچ ولاٹکو اینڈونووسکی نے استعفیٰ دے دیا۔
یاد رہے کہ چار بار میگا ایونٹ جیتنے والی امریکی ٹیم پری کواٹر فائنل راؤنڈ میں سویڈن کے ہاتھوں پینالٹیز پر شکست کے بعد رواں ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی، اس سے قبل امریکی ٹیم ہر ایڈیشن میں کم از کم دوسرے یا تیسرے نمبر پر رہتی تھی۔
سپورٹس ڈائریکٹر میٹ کروکر نے کہا کہ ہیڈ کوچ ولاٹکو نے اس ٹیم کے لیے انتھک محنت کی اور وہ ہمارے ویمنز پروگرام کے لیے ایک مضبوط اور مثبت رہنما رہے، ہم تعاون کے لئے شکر گزار ہیں جو انہوں نے امریکی فٹبال کیلئے کیا اور جانتے ہیں کہ اس کھیل میں ان کا مستقبل روشن ہے۔
خیال رہے کہ ولاٹکو اینڈونووسکی نے اکتوبر 2019 میں اپنی ذمہ داری سنبھالی تھی، امریکی ٹیم کے موجودہ اسسٹنٹ کوچ ٹویلا کِلگور کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔