لیونل میسی سب سے زیادہ ٹرافیاں جیتنے والے دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے

Published On 20 August,2023 08:59 pm

نیش ول: (ویب ڈیسک) ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی سب سے زیادہ 44 ٹرافیاں جیتنے والے دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے۔

لیونل میسی نے اتوار کو امریکا کے فٹبال کلب انٹرمیامی کو لیگز کپ میں کامیابی دلاکر کلب کیلئے اپنی پہلی ٹرافی جیت لی جبکہ مجموعی طور پر یہ انکی 44 ویں ٹرافی ہے۔

لیگز کپ کے فائنل میں انٹر میامی نے نش ول کلب کو پینالٹی ککس پر 10-9 سے شکست دی اس سے قبل دونوں ٹیموں کا میچ 90 منٹ میں 1-1 سے برابر رہا تھا۔

سات بار بیلن ڈی ایوارڈ جیتنے والے میسی نے ارجنٹائن کیلئے فیفا ورلڈ کپ 2022 سمیت 5 ٹائٹل جیتے ہیں۔ اپنے کلب کیریئر میں میسی بارسلونا کلب کیلئے لا لیگا اور یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ سمیت 35 ٹائٹل جیت چکے ہیں۔