میڈرڈ: (ویب ڈیسک) فیفا ویمن ورلڈ کپ کی فاتح سپینش کپتان اور فائنل کی ہیرو اولگا کارمونا کے والد انتقال کر گئے۔
میچ کے بعد اولگا کارمونا کو والد کی وفات کا پتہ چلا، سپین فٹ بال حکام نے سوشل میڈیا پر اس خبر کا انکشاف کیا۔
سپینش فٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اولگا کارمونا کے والد کی وفات کا اعلان کر کے افسوس ہو رہا ہے، فٹ بالر کو یہ خبر ورلڈ کپ فائنل کے بعد ملی، اولگا اور ان کی فیملی کے ساتھ گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اولگا کارمونا کے والد طویل عرصے سے علیل تھے، جمعے کو ان کا انتقال ہوا، کھیل پر فوکس برقرار رکھنے کی وجہ سے اولگا کارمونا کو فیملی اور دوستوں نے نہ بتانے کا فیصلہ کیا۔
اولگا کارمونا کی والدہ اور بھائی گروپ مرحلے کا میچ دیکھنے نیوزی لینڈ گئے تھے، انہیں واپس جانا پڑا تھا، ان کی فیملی ہفتے کو فائنل میں سپورٹ کرنے کے لیے آسٹریلیا پہنچی تھی۔