نیویارک : (ویب ڈیسک ) کروشین ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی بورنا چورچ ، ارجنٹائن کے کھلاڑی سیباسٹین بیزاور امریکا کے سیباسٹین کورڈااپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔
ونسٹن سلیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ امریکا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں 37 سالہ کروشیا کے کھلاڑی بورنا چورچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی جان مینوئل سیرنڈولو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ارجنٹائن کے کھلاڑی سیباسٹین بیز نے بھی کوارٹر فائنل لائن عبور کرلیا،انہوں نے ٹاپ ایٹ میچ میں حریف سربین کھلاڑی لاسلو جیرے کو سیدھے سیٹس میں 3-6 اور 0-6 سے مات دے کر سیمی فائنل میں پہنچے۔
ایک اور میچ میں امریکا کے سیباسٹین کورڈا نے بھی ٹاپ 4 راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی ، سباسٹین کورڈا نے فرانسیسی حریف کھلاڑی رچرڈ گیسٹ کو 6-4، 1-6 اور6-7(7-9)سے شکست دی ۔
سباسٹین کورڈا نے فتح تو حاصل کرلی تاہم وہ فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے وہ سیمی فائنل سے دستبردار ہوگئے ہیں اور ان کے مقابل جمہوریہ چیک کے جیری لاہیجکا بلاکو سیمی فائنل میں واک اوور مل گیا ہےاور وہ بلامقابلہ فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔