سنسناٹی اوپن ٹینس : پولینڈ کی ٹاپ سیڈ آئیگا سویٹیک ٹاپ ایٹ راؤنڈ میں داخل

Published On 18 August,2023 12:07 pm

اوہائیو: (ویب ڈیسک ) پولینڈ کی ٹاپ سیڈ آئیگا سویٹیک سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ ہو گئیں ۔

سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے ٹاپ 16 میچ میں 22 سالہ پائولش ٹینس سٹار نے چین کی ژینگ کن وین کو شکست دی ۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ،  خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں پولینڈ کی ٹاپ سیڈ آئیگا سویٹیک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف چین کی ژینگ کن وین 6-3، 1-6 اور 1-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

یو ایس اوپن چیمپئن 22 سالہ آئیگا سویٹیک نے حریف چینی کھلاڑی کے ہاتھوں ابتدائی سیٹ میں شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی ، آئیگا سویٹیک کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ جمہوریہ چیک کی مارکٹا ونڈروسووا سے ہوگا۔