سنسناٹی اوپن ٹینس: کارلوس الکاراز تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

Published On 16 August,2023 03:49 pm

اوہائیو: (ویب ڈیسک ) سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں 20 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے آسٹریلوی حریف کھلاڑی جورڈن تھامسن کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا ۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ 

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں کارلوس الکاراز نے دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلوی حریف کھلاڑی جورڈن تھامسن کو 5-7، 6-4 اور 3-6 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔