لندن : (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار ڈین ایوانز نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 54واں ایڈیشن امریکا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ۔
33 سالہ برطانوی ٹینس سٹار نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی ٹیلن گریکسپور کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا دوسرا اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا۔
بارش سے متاثرہ مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں برطانوی ٹینس کھلاڑی ڈین ایوانز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی ٹیلن گریکسپور کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
فائنل میچ کے دوران بارش کا سلسلہ شروع ہونے کے باعث میچ کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا ، جب دوبارہ میچ شروع ہو تو ڈین ایوانز کو سٹی اوپن پہلی مرتبہ جیتنے میں مزید تقریباً 25 منٹ لگے۔
میچ ختم ہونے کے فوراً بعد بارش کا سلالہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا ۔
ڈین ایوانز نے کہا کہ کوئی بھی ٹائٹل خاص ہوتا ہے، میں نے رواں ہفتے کچھ بہت اچھا کھیل پیش کیا جس کا صلہ فتح کی صورت میں ملا اور میں اپنی اس فتح پر بہت خوش ہوں۔