ہیمبرگ : ( ویب ڈیسک ) اٹلی کے معروف ٹینس سٹار لورینزو موسیتی نے ہیمبرگ یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
اطالوی ٹینس سٹار نے جرمنی میں جاری ہیمبرگ یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں سویڈن کے ٹینس سٹار الیاس یمر کو شکست دے کر ایونٹ کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔
ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں موسیتی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیاس یمر کے خلاف 4-6 اور 1-6 سے کامیابی سمیٹی۔
لورینزو موسیتی کا ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سلوواکیہ کے ٹینس سٹار جوزف کوولک سے مقابلہ ہوگا۔