پالرمو: (دنیا نیوز) چین کی ٹینس کھلاڑی ژینگ کنوین نے ڈبلیو ٹی اے پالرمو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
اٹلی کے شہر پالرمو میں کنٹری ٹائم کلب میں ڈبلیو ٹی اے پالرمو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں چین کی ٹینس کھلاڑی ژینگ کنوین نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف اطالوی کھلاڑی جیسمین پاولینی کو 4-6، 6-1 اور 1-6 سے شکست دے کر ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔
یہ چین کی ٹینس کھلاڑی ژینگ کنوین کے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے، فاتح کھلاڑی نے ژینگ کنوین نے 2 گھنٹے اور 14 منٹس کے مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کیا، چین کی ٹینس کھلاڑی ژینگ کنوین کو لیٹ انٹری پر وائلڈ کارڈ پر انٹری ملی تھی۔