آندرے روبلوف نے نارڈیا اوپن کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Published On 22 July,2023 01:30 am

بسٹاڈ : ( ویب ڈیسک ) روس کے معروف ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے نارڈیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

روسی ٹینس سٹار نے نارڈیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زیویریف کے خلاف کامیابی سمیٹ کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔

ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں آندرے روبلوف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیگزینڈر زیویریف کو سیدھے سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دی۔

کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روسی ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ میں سیدھے سیٹس میں کامیابی حاصل کرنے پر خوش ہوں، اپنے بہترین دوست کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، اگر آپ ہار جاتے ہیں تو آپ کو برا لگتا ہے اور اگر آپ جیت جاتے ہیں تو بھی آپ کو اچھا نہیں لگتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تھوڑا سا عجیب ہے لیکن کھیل کا حصہ ہے، بعض اوقات ہمارے اختیار میں نہیں ہوتا لہذا ان چیزوں کو قبول کرنا پڑتا ہے۔