لاسی: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے رومانیہ کے ساتھی نکولس بیرینٹوس کے ہمراہ بوگڈان پاول اور گابی ایڈرین بوئٹن کو شکست دیکر ڈبل چیلجنز ایونت اپنے نام کرلیا۔
رومانیہ کے شہر لاسی میں چیلنجر سطح کا ٹورنامنٹ شروع ہوا تو اعصام الحق اے ٹی پی ڈبلز رینکنگ میں 124 ویں نمبر پر تھے جبکہ بیرینٹوس دنیا میں 72 ویں نمبر پر تھے۔
دوسری سیڈ جوڑی نے بالترتیب 1419 اور 1013 کی رینکنگ والے رومانیہ کے وائلڈ کارڈ بوگڈان پاول اور گابی ایڈرین بوئٹن کو شکست دی۔
پاکستانی، رومانین جوڑی نے 6-3، 6-3 سے کامیابی حاصل کی، اعصام الحق نے 2019 کے بعد اپنا پہلا چیلنجر ٹائٹل جیتا اور 2015 کے بعد کلے کورٹ پر پہلا چیلنجر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
43 سالہ اعصام الحق نے اپنا آخری اے ٹی پی ٹائٹل 2020 نیویارک میں جیتا تھا، لیکن اب تک ان کے لیے ایک مشکل سال رہا ہے، کیونکہ وہ اے ٹی پی ٹور پر 12 میں سے صرف چار میچ جیتے ہیں۔