لندن : (دنیا نیوز) سربیئن ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن ٹینس کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں 36 سالہ نوواک جوکووچ نے اٹلی کے جینک سنر کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ سربیئن ٹینس اسٹار نواک جوکووچ 35 بار گرینڈ سلیم سنگلز فائنل میں پہنچنے والے تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
— Wimbledon (@Wimbledon) July 14, 2023
یاد رہے کہ چار بار کے دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ کی روبلیو کے خلاف جیت ان کی آل انگلینڈ کلب میں لگاتار 33 ویں فتح تھی، وہ 2016 کے بعد سے SW19 میں ایک بھی میچ نہیں ہارے اور 2013 کے فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے کے خلاف ہارنے کے بعد سے سینٹر کورٹ پر انہیں شکست نہیں ہوئی ۔