لندن : (ویب ڈیسک ) رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔
سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ ، ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز ،روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف اوراٹلی کے جینک سنر اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔
سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے روسی حریف ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں :ومبلڈن اوپن ٹینس :عالمی نمبرون کارلوس الکاراز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
نوویک جوکووچ اپنے مسلسل تیسرے اور مجموعی طور پر آٹھویں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹائٹل کے لئے کوشاں ہیں ، سیمی فائنل راؤنڈ میں ان کا مقابلہ اطالوی حریف جینک سنر سے ہوگا۔
ہسپانوی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے ڈینش حریف کھلاڑی ہولگر رونے کو مات دی ۔
روسی ڈینیئل مدویدیف نے کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کے کرسٹوفر یوبینکس کو شکست دی اور ٹاپ فور راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ اٹلی کے جینک سنر نے ٹاپ ایٹ میچ میں روسی کھلاڑی روس کے رومن صفیولین کو شکست دیدی ۔