لندن : ( دنیا نیوز ) سربیا کے معروف ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں نوواک جوکووچ نے پولینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیوبرٹ ہرکاز کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
سربین ٹینس سٹار نے ہیوبرٹ ہرکاز کو 6-7 ، (6-8 )، 6-7، ( 6-8 )، 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی یقینی بنائی۔
QF @Wimbledon #Wimbledon pic.twitter.com/WFJ6uGdYKI
— Novak Djokovic (@DjokerNole) July 10, 2023
خیال رہے کہ 36 سالہ جوکووچ حالیہ برسوں میں آل انگلینڈ کلب میں ناقابل شکست رہے ہیں، انہوں نے گزشتہ چار چیمپئن شپس میں مینز ٹائٹل اپنے نام کئے ہیں ۔
جوکووچ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں روس کے ساتویں سیڈ اینڈری روبلیو کا مقابلہ کریں گے۔