ومبلڈن اوپن : دفاعی چیمپئن ایلینا رائباکینا تیسرے راؤنڈ میں داخل

Published On 07 July,2023 01:49 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) دفاعی چیمپئن ایلینا رائباکینا نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔

میگا ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ایلینا رائباکینا نے چوٹ سے متاثرہ فرانسیسی ٹینس سٹار ایلیز کارنیٹ کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں رسائی یقینی بنائی۔

ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں رائباکینا نے ایلیز کارنیٹ کے خلاف 2-6 ، 6-7 ، (2-7 ) سے کامیابی حاصل کی۔

دفاعی چیمپئن ایلینا رائباکینا تیسرے راؤنڈ میں میں برطانوی ٹینس سٹار کیٹی بولٹر کا مقابلہ کریں گی۔

یاد رہے کہ رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔