کیٹی بولٹر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

Published On 06 July,2023 02:18 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) برطانیہ کی نمبر ایک ٹینس سٹار کیٹی بولٹر نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

برطانوی ٹینس سٹار نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں آسٹریلین حریف کھلاڑی ڈاریا ساویل کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔

ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں کیٹی بولٹر نے ڈاریا ساویل کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7 ، (4-7) 2-6 سے کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔