برلن : ( دنیا نیوز ) عالمی نمبر 1 آئیگا سویٹیک پہلی بار ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن ( ڈبلیو ٹی اے ) ٹور گراس کورٹ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
پولینڈ کی 22 سالہ کھلاڑی نے ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام جرمنی میں جاری ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں روسی حریف کھلاڑی اینا بلنکوا کو 3-6 ، 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
ایونٹ کے سیمی فائنل میں سویٹیک کا مقابلہ غیر سیڈڈ اطالوی ٹینس سٹار لوسیا برونزٹی سے ہوگا۔
دوسری جانب کیمرون نوری اور نوواک جوکووچ دونوں نے لندن میں ہرلنگھم کلاسک میں اپنے سنگلز نمائشی میچوں میں فتوحات حاصل کیں۔
برطانوی نمبر ایک نوری نے سربیا کے لاسلو ڈیجیرے کو 3-6 ،2-6 سے جبکہ سات مرتبہ کے ومبلڈن چیمپئن جوکووچ نے امریکی کھلاڑی فرانسس ٹیافو کو 3-6، 6-3، 7-10 سے شکست دی۔