لندن : ( دنیا نیوز ) امریکی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر سیون کوکو گاف نے ایسٹ بورن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
امریکی ٹینس سٹار نے برطانیہ کی حریف ٹینس کھلاڑی جوڈی برج کو ہرا کر ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی یقینی بنائی۔
ویمنز سنگلزکے مقابلوں میں گاف نے جوڈی برج کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 ، 1-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
دوسری جانب مردوں کے مقابلوں میں سویڈن کے ٹینس سٹار میکل یمر نے ایونٹ کے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا، انہوں نے برطانیہ کے لیام براڈی کو 2-6 ، 4-6 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔