ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

Published On 25 June,2023 01:13 am

برلن : ( ویب ڈیسک ) ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل ( اے ٹی پی ) کے زیر اہتمام جاری ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔

اینڈرے روبلوف ، روبرٹو بوٹسٹا ، الیگزینڈر زیوریف اور الیگزینڈر ببلک نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کوارٹر فائنل مرحلے میں تھرڈ سیڈ روس کے اینڈرے روبلوف نے نیدرلینڈز کے ٹیلون گریکسپور کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 ، 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا ئی۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں سپین کے روبرٹو بوٹسٹا نے ٹاپ سیڈ روس کے ڈینئل میدویدیف کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 5-7 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

تیسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریف نے چلی کے نکولس جیری کو 5-7 اور 3-6 سے شکست دی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں فورتھ سیڈ اٹلی کے جانک سنر قزاقستان کے الیگزینڈر ببلک کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہو گئے اور دوسرے سیٹ میں انہیں میچ سے دستبردار ہونا پڑا۔

خیال رہے کہ اے ٹی پی کے زیراہتمام ہال اوپن کے دلچسپ مقابلے جرمنی میں جاری ہیں۔