برمنگھم : ( ویب ڈیسک ) معروف امریکی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون وینس ولیمز نے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن ( ڈبلیو ٹی اے ) برمنگھم کلاسک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
امریکی ٹینس سٹار نے ایونٹ کے ویمنز سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میں اطالوی حریف کیملا جیورجی کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔
وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی وینس ولیمز نے سخت مقابلے کے بعد کیملا جیورجی کو 6-7 (5-7)، 6-4 اور 6-7(6-8) سے شکست دے کر تقریباً دو سال میں دوسری بار سنگلز مقابلہ جیتا۔
خیال رہے کہ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ہے۔