ناٹنگھم اوپن : کیٹی بولٹر نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

Published On 17 June,2023 03:22 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) انگلش ٹینس سٹار کیٹی بولٹر نے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن ( ڈبلیو ٹی اے ) ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

فاتح ٹینس سٹار نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ہم وطن کھلاڑی ہیریئٹ ڈارٹ کو شکست دی۔

کیٹی بولٹر نے ہیریئٹ ڈارٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے شکست دے کر پہلی بار ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

واضح رہے کہ انگلش ٹینس سٹار کیٹی بولٹر نے پہلی بار ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے اور اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہاں تک پہنچنے کے لئے بہت محنت کی ہے۔

خیال رہے کہ ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔