ناٹنگھم اوپن : علیز کارنٹ اور ہیتھر واٹسن کی کوارٹر فائنل میں رسائی

Published On 16 June,2023 03:03 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) فرانسیسی ٹینس سٹار علیز کارنٹ اور برطانوی ٹینس سٹار ہیتھر واٹسن نے ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں فرانسیسی ٹینس کھلاڑی علیز کارنٹ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ یونان کی ماریا سکاری کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔

ایک اور میچ میں میزبان ٹینس سٹار ہیتھر واٹسن عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی تتجانا ماریہ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے پچھاڑ کر کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔

خیال رہے کہ ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے مشہور شہر ناٹنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔