پیرس : ( ویب ڈیسک ) ہسپانوی ٹینس سٹار مارسل گرینولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس جونیئر نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
فاتح جوڑی نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف نیدرلینڈز کے ویزلے کولہوف اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7(4-7) سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
سیمی فائنل میں فاتح جوڑی کا مقابلہ کروشین ٹینس سٹار آئیوان ڈوڈگ اور ان کے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک پر مشتمل میگا ایونٹ کی فورتھ سیڈ جوڑی سے ہوگا۔
خیال رہے کہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے۔