پیرس : (ویب دیسک ) سربیا کے ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے ناروے کے کیسپر رود کو شکست دیکر تیسری مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
سربیا سے تعلق رکھنے والے ورلڈ نمبر 3 نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر سب سے زیادہ 23 گرینڈ سلام جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
— ESPN (@espn) June 11, 2023
سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جوکووچ نے ناروے کے کیسپر رود کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔