ناٹنگھم اوپن ٹینس: اینڈی مرے کا فاتحانہ آغاز، دوسرے راؤنڈ میں داخل

Published On 14 June,2023 11:50 am

لندن : (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اینڈی مرے اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے مشہور شہر ناٹنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح اینڈی مرے نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں بیلجیئم کے جورس ڈی لور کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

36 سالہ اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ ناٹنگھم اوپن میں شرکت کا فائدہ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ضرور ہوگا۔

اینڈی مرے کا دوسرے راؤنڈ میں فرانسیسی کھلاڑی ہیوگو گرینیئر سے مقابلہ ہوگا۔