لندن : (ویب ڈیسک ) جرمنی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈومینک کوپفر، پرتگال کے نونو بورجیس اور جاپان کے شیمابوکورو اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے مشہور شہر ناٹنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں ڈومینک کوپفرنے برطانوی حریف کھلاڑی آرتھر فیری کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔
اسی طرح پرتگال کے نونو بورجیس نے دوسرے رائونڈ میچ میں چین کے بو انچاکیتی کو 3-6، 6-3 اور 3-6 سے مات دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
ایک اور میچ میں جاپان کے شیمابوکورو میزبان لیام تارکین براڈی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 4-6 سے پچھاڑ کر کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔