لندن : (ویب ڈیسک ) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارتی جوڑی دار سری رام بالاجی اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے مشہور شہر ناٹنگھم میں جاری ہے ، لیام تارکین براڈی اور جونی اوماراپر مشتمل برطانوی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارت کے جوڑی دار سری رام بالاجی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف مینز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
فاتح جوڑی کا کوارٹر فائنل میچ میں یوکی بھمبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ساکیتھ مینینی پر مشتمل بھارتی جوڑی سے مقابلہ ہوگا۔