ناٹنگھم اوپن ٹینس : اینڈی مرےکوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Published On 16 June,2023 10:14 am

لندن : (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اینڈی مرے اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔

اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے مشہور شہر ناٹنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے ۔

انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح اینڈی مرے نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی ہیوگو گرینیئر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے شکست دے کرکوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

36 سالہ اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کامیابی پر خوش ہیں ، ناٹنگھم اوپن میں شرکت کا فائدہ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ضرور ہوگا۔

اینڈی مرے کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ حریف سوئس کھلاڑی ڈومینک سٹیفن سٹرکرسے ہوگا۔