سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس: نکلولا مکٹک اور میٹ پاویک نے مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

Published On 19 June,2023 10:43 am

سٹٹ گارٹ : (ویب ڈیسک ) نکلولا مکٹک اور میٹ پاویک پر مشتمل کروشین سیکنڈ سیڈ جوڑی نے سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

اے ٹی پی ٹور  250 ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جرمنی کے شہرسٹٹ گارٹ میں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فارنسز ٹیافو نے جان لینارڈ سٹرف کوہرا کرسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں نکلولا مکٹک اور میٹ پاویک پر مشتمل کروشین سیکنڈ سیڈ جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پٹز پر مشتمل میزبان فورتھ سیڈ جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7 (2-7)اور 3-6 سے کامیابی حاصل کر مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔