سٹٹ گارٹ : (ویب ڈیسک ) امریکا کے نامور ٹینس سٹار فارنسز ٹیافو نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں میزبان حریف کھلاڑی جان لینارڈ سٹرف کو شکست دے کرکیریئر کا تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکا کے فارنسز ٹیافو کا مقابلہ جرمنی کے جان لینارڈ سٹرف سے تھا جس میں کانٹے دار مقابلہ رہا، تاہم امریکی کھلاڑی نے حریف میزبان جان لینارڈ سٹرف کو 6-4، 6-7(1-7) اور 6-7(8-10) سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
25 سالہ امریکی کھلاڑی فارنسز ٹیافو نے دو گھنٹے 12منٹس کے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔
اس فتح کے بعد امریکا کے ٹیلر فریٹز کے بعد فارنسز ٹیافو دو امریکی کھلاڑی ہیں جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں پہلی بار مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے ہیں۔