لندن : ( دنیا نیوز ) سپین کے نامور ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل ( اے ٹی پی ) کوئنز کلب اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
کارلوس الکاراز نے گراس پر اپنا پہلا ٹائٹل جیتا اور اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلین ٹینس سٹار الیکس ڈی مینور کے خلاف کامیابی کے بعد عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی۔
Back on top of the world#cinchChampionships | @carlosalcaraz pic.twitter.com/wI36Np2k68
— cinch Championships (@QueensTennis) June 25, 2023
ایونٹ کے فائنل معرکے میں الکاراز نے ڈی مینور کو 6-4 ، 6-4 سکور سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا جس کے بعد وہ عالمی رینکنگ میں سربیا کے معروف ٹینس سٹار نوواک جوکووچ سے اوپر چلے گئے ہیں اور ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ٹاپ سیڈ ہوں گے۔
@QueensTennis
— Carlos Alcaraz (@carlosalcaraz) June 25, 2023
Getty pic.twitter.com/kNR3FJ8rD6
یاد رہے کہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 جولائی سے شروع ہوگا۔
فاتح ٹینس سٹار کا اپنی کامیابی کے بعد کہنا تھا کہ یہاں بہت سے لیجنڈز جیت چکے ہیں، عظیم چیمپئنز سے گھری ٹرافی پر اپنا نام دیکھنا حیرت انگیز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی سے ومبلڈن میں ٹاپ سیڈ بننے میں بہت مدد ملتی ہے، میں نے ٹورنامنٹ کا آغاز بہت اچھا نہیں کیا تھا لیکن یہ ایک حیرت انگیز ہفتہ رہا ہے۔