برمنگھم : ( ویب ڈیسک ) آسٹریلوی ٹینس سٹار ایلیسیا مشیل پارکس اور ان کی امریکی جوڑی دار سٹروم ہنٹر نے برمنگھم کلاسک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
فاتح جوڑی نے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں تائیوان کی ہیش سو وائی اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹریکووا کو ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔
ایلیسیا اور سٹروم ہنٹر نے عمدہ کھیل کی بدولت حریف جوڑی ہیش سو وائی اور باربورا سٹریکووا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 4-6 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں رسائی یقینی بنائی۔
یاد رہے کہ ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن ( ڈبلیو ٹی اے ) ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ہے۔