برلن : ( دنیا نیوز ) قازقستان کے ٹینس سٹار الیگزینڈر ببلک نے ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل ( اے ٹی پی ) کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔
فاتح کھلاڑی نے ایونٹ کے فائنل میں روسی حریف اور تھرڈ سیڈ آندرے روبلوف کو 3-6، 6-3، 3-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
HALLE—LUJAH
— ATP Tour (@atptour) June 25, 2023
The moment Alexander Bublik captured his first career ATP Tour grass court title!@ATPHalle | #TerraWortmannOpen pic.twitter.com/AlHSxO48r8
فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے 26 سالہ ببلک کا کہنا تھا کہ ٹائٹل کا حصول میرے لئے بہت بڑی کامیابی ہے، میں اس کے لئے ڈیڑھ سال سے جدوجہد کر رہا تھا اور یہ مشکل کام تھا۔
ببلک کا مزید کہنا تھا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ میں یہ ٹورنامنٹ جیتوں گا، میں واقعی، واقعی بہت خوش ہوں۔
یاد رہے کہ الیگزینڈر ببلک نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ روسی کھلاڑی ڈینئل میدویدیف کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 اور 5-7 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔