لندن : ( دنیا نیوز ) قازقستان کی معروف ٹینس سٹار اور ومبلڈن چیمپئن ایلینا رائباکینا ایسٹ بورن انٹرنیشنل سے دستبردار ہو گئیں۔
قازقستان کی نمائندگی کرنے والی 24 سالہ رائباکینا نے گزشتہ سال اپنا پہلا گرینڈ سلم ٹائٹل جیتا تھا اور وہ جنوری میں آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی پہنچی تھیں۔
رائباکینا نے کہا کہ وہ ابھی اس وائرس سے صحتیاب نہیں ہوسکیں جس سے وہ پیرس میں متاثر ہوئی تھیں اور اسی کی وجہ سے انہیں جون میں ہونے والے فرنچ اوپن سے دستبردار ہونا پڑا، ان کی ٹیم اور انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ صحتیابی کے بعد ومبلڈن کے لیے تیاری کرنا بہتر رہے گا۔
رائباکینا ایسٹ بورن میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے ٹاپ سیڈ تھیں اور ان کی جگہ کروشین کھلاڑی پیٹرا مارٹک نے لی ہے جن کا ابتدائی راؤنڈ میں مقابلہ برطانوی نمبر ایک کیٹی بولٹر سے ہوگا۔