کوکو گاف ایسٹ بورن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Published On 30 June,2023 01:35 am

لندن : ( دنیا نیوز ) امریکی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 7 کوکو گاف نے ایسٹ بورن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کوکو گاف نے عالمی نمبر چار جیسیکا پیگولا کو شکست دے کر ایسٹ بورن انٹرنیشنل کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں فاتح ٹینس سٹار نے امریکی ہم وطن کھلاڑی پیگولا کو 3-6 ، 3-6 سے شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا جہاں ان کا مقابلہ جمعہ کو میڈیسن کیز سے ہوگا۔

اپنی کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے گاف کا کہنا تھا کہ پیگولا کے خلاف جیت مشکل سے حاصل کی گئی، میں اس کو اچھی طرح سے جانتی ہوں اور وہ ٹور کی بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، میں نے جس طرح سے مقابلہ کیا میں اس پر بہت خوش ہوں۔